Friday, May 17, 2024

کراچی، بےشمار مہنگے ٹیسٹوں کے باوجود 65 سالہ خاتون جانبر نہ ہوسکی

کراچی، بےشمار مہنگے ٹیسٹوں کے باوجود 65 سالہ خاتون جانبر نہ ہوسکی
June 6, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز اسپتال میں زیرعلاج 65 سالہ خاتون بےشمار مہنگے ٹیسٹ کروانے کے باجود جانبر نہ ہوسکیں۔ کورونا وائرس کے وار سے شہری بے حال ہوگئے۔ کورونا کے مشتبہ اور مبتلا مریض دونوں ہی مشکلات کا شکار ہیں۔ کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز اسپتال میں زیرعلاج 65 سالہ خاتون 5 روز داخل ہونے کے بعد انتقال کر گئی۔ اس دوران خاتون کا کورونا ٹیسٹ نجی لیب میں 8 ہزار روپے میں کیا گیا، جبکہ 15 ہزار روپے سے زائد کے ٹیسٹ بھی نجی لیب سے کرائے گئے۔ خاتون کے بھتیجے فرحان نے بتایا کہ آئی سی یو میں استعمال ہونے والا سامان، ماسک گلوز اورسوئی تک بھی باہر سے منگوائی گئی۔ خاتون سینے کی تکلیف اور سانس کی تکلیف کے ساتھ داخل ہوئی تھی، کورونا ٹیسٹ بھی نیگیٹو آیا۔ فرحان نے بتایا کہ دل کی بیماری میں مبتلا ہر سو میں سے 70 افراد کے نجی لیب سے 8 ہزار روپے کے کورونا کے ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔ سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی ڈاکٹر بیربل کا کہنا ہے کہ ہر مریض کا کورونا کا ٹیسٹ کیوں کرا رہے ہیں اور سب سامان باہر سے کیوں منگوا رہے ہیں تحقیقات کریں گے۔