Thursday, April 25, 2024

کراچی ، بہو کو مبینہ طور پر زہر دینے کا معاملہ ، سسر اور دیور گرفتار

کراچی ، بہو کو مبینہ طور پر زہر دینے کا معاملہ ، سسر اور دیور گرفتار
December 11, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا میں سسرالیوں کی جانب سے بہو کو مبینہ طور پر زہر دینے کے کیس میں پولیس نے سسر اور دیور کو گرفتارکر لیا ۔
ملزم دیور وحید نے پولیس کو بیان دیا کہ متاثرہ خاتون کا شوہر سے تنازع تھا ہم تو خاتون کا علاج کرا رہے تھے ۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو سسر اور دیوروں نے کالا پتھر پلا کر مارنے کی کوشش کی تھی ۔
متاثرہ سلمیٰ کے سسر اور دو دیوروں نے مبینہ طور پر سلمیٰ کو زہر پلا کر اقدام قتل کی واردات کی ۔ پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرکے تفتیش کے دوران گھر سے مختلف سامان تحویل میں لے کر لیبارٹری بھجوادیا ۔
تفتیشی حکام کے مطابق سلمیٰ کی صحت یابی اور شواہد کی لیبارٹری رپورٹ کےبعد تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوسکے گی جبکہ مدعی اور ملزموں کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کی جارہی ہے ۔