Tuesday, May 7, 2024

کراچی: بہادر گارڈ نے اے ٹی ایم کیش وین میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، ڈاکو نے مزاحمت پر گارڈ کو گولی ماری، جوابی حملے میں ڈاکو ہلاک

کراچی: بہادر گارڈ نے اے ٹی ایم کیش وین میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، ڈاکو نے مزاحمت پر گارڈ کو گولی ماری، جوابی حملے میں ڈاکو ہلاک
June 11, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں بہادر گارڈ نے نجی اسپتال میں اے ٹی ایم وین سے رقم لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ڈاکو کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ڈاکو کے ایک ہاتھ میں غیرملکی ساختہ پستول اور دوسرے ہاتھ میں لال مرچوں سے بھرا شاپنگ بیگ تھا۔ نجی ہسپتال آنے والے ڈاکو نے اے ٹی ایم کیش وین سے رقم سے بھرا تھیلا لوٹنے کی کوشش کی۔ مزاحمت ہوئی تو ڈاکو نے وین کے گارڈ کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ گارڈ نے فوری جوابی فائرنگ کی جس سے ڈاکو مارا گیا۔ پولیس کے مطابق گارڈ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے باسٹھ لاکھ روپے لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ مارے گئے ڈاکو کی ابھی تک کوئی شناخت نہیں ہو سکی۔