Friday, May 10, 2024

کراچی، بہادر آباد میں دکان میں لگنے والی آگ نے عمارت کو لپیٹ میں لے لیا

کراچی، بہادر آباد میں دکان میں لگنے والی آگ نے عمارت کو لپیٹ میں لے لیا
April 13, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے بہادرآباد میں کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی ، آگ نے قریب کی دودکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ لگنے سےعمارت میں کئی افراد پھنس گئے، رینجرزاہلکار بھی  عمارت میں پھنسے افراد کو باہر نکالتے رہے ۔ دوسری جانب پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ آگ پر قابو پانے میں پاک بحریہ نے بھی  مدد کی ، پاک بحریہ کے 4 فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے میں مصروف رہے ۔