Sunday, May 19, 2024

کراچی ، بہادر آباد مرکز پر ناراض کارکنوں کا دھاوا

کراچی ، بہادر آباد مرکز پر ناراض کارکنوں کا دھاوا
July 17, 2018
کراچی (92 نیوز) الیکشن قریب آتے ہی ایم کیو ایم پاکستان کی مشکلات بھی بڑھتی جارہی ہیں۔  پارٹی قیادت میں اختلافات کے بعد کارکن اور ووٹر ناراض ہو گئے۔ کارکنوں نے بہادر آباد دفتر کے باہر احتجاج اور قیادت کیخلاف نعرے بازی کی۔ کارکنوں نے ایڈمن انچارج خورشید مکرم کو بھی نہیں چھوڑا اور تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ ادھر ایف سی ایریا کے رہائشی بھی متحدہ دفتر آپہنچے ۔ پارٹی قیادت کیخلاف نعرے بازی بھی کی اور مسائل حل نہ ہونے کا ذمہ دار ایم کیوایم کو ٹھہرا دیا ۔ متحدہ رہنماء کنور نوید جمیل کا کہنا تھا مظاہرین غیر نہیں بلکہ ہمارے ہی ساتھی ہیں لیکن مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں ۔