Monday, September 16, 2024

کراچی: بھینس کالونی میں 29 اگست کو قتل ہونے والے ڈاکٹر عباس کے قتل کیس کی تفتیش مکمل، بے گناہ قرار

کراچی: بھینس کالونی میں 29 اگست کو قتل ہونے والے ڈاکٹر عباس کے قتل کیس کی تفتیش مکمل، بے گناہ قرار
March 9, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں 29 اگست کوقتل ہونے والے ڈاکٹر عباس کی قتل کیس کی تفتیشی مکمل۔ تفتیش میں ڈاکٹر عباس بے گناہ قراردیتے ہوئے بتایا گیا کہ چوہدری شبیر اور ان کے ساتھیوں نے حملے کا ڈرامہ رچایا تھا۔ گزشتہ سال کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں 29 اگست کو قتل ہونے والے ڈاکٹر عباس کا معاملہ حل ہو گیا۔  پولیس کی تفتیشی ٹیم نے قتل کی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ اعلی افسران کو بھیج دی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عباس نے اپنے مخالف چوہدری شبیر پر حملہ نہیں کیا تھا بلکہ ڈاکٹر عباس کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  چوہدری شبیر اور ان کے ساتھیوں نے تفتیش کا رخ موڑنے کے لیے  ڈاکٹر عباس کی طرف سے قاتلانہ حملہ کا ڈرامہ رچایا تھا۔ ڈاکٹر عباس پر الزام تھا کہ انہوں نے رقم کے تنازعے پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چوہدری شبیر پر قاتلانہ حملہ کیا اور جوابی فائرنگ میں وہ اپنے ایک ساتھی سمیت جاں بحق ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عباس اور ان کے ساتھیوں کے جسموں پر گولیاں برسائی گئیں۔ چوہدری شبیر نے واقعہ میں ہلاک ہونے والے مقتول سجاد عرف گڈو کو اپنا ساتھی بتایا جو تفتیش میں ثابت نہ ہو سکا۔  پولیس نے ابتدائی طور واقعہ کو ذاتی جھگڑا قرار دے کر معاملہ رفع دفع  کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔