Monday, September 16, 2024

کراچی ، بھٹائی آباد میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی ، بھٹائی آباد میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان گرفتار
August 2, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے بھٹائی آباد میں سات سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے چاروں ملزمان قانون کی گرفت میں آگئے ۔ ملزمان میں بچی کا سنگدل چچا اور بہنوئی بھی شامل ہیں ۔ پولیس نے قتل کیس کے چوتھے مُلزم کو بھی گرفتار کر لیا ۔ مُلزم شاہد محمود قتل کی واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان بچی پر تشدد کرتے رہتے تھے ۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا اور ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے بھی حاصل کر لئے۔