Thursday, April 18, 2024

کراچی ، بھولاری میں پاک فضائیہ کے نئے ائیر بیس کا افتتاح

کراچی ، بھولاری میں پاک فضائیہ کے نئے ائیر بیس کا افتتاح
December 25, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) قائداعظم کے یوم پیدائش پر پاک فضائیہ کی سنہری تاریخ میں ایک اور باب کا اضافہ ہوگیا۔
کراچی کے نزدیک بھولاری میں پاک فضائیہ کے نئے ایئربیس کا افتتاح کردیاگیا۔
ائیر بیس کے افتتاح کے موقع پر طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا بھی مظاہرہ کیا ۔
تقریب میں ایئر چیف مارشل سہیل امان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔