Thursday, April 25, 2024

کراچی ، بھنگوریہ گوٹھ، عزیزآباد میں سرچ آپریشن، 11 افراد زیرحراست

کراچی ، بھنگوریہ گوٹھ، عزیزآباد میں سرچ آپریشن، 11 افراد زیرحراست
November 20, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس اور رینجرزکی جانب سے بھنگوریہ گوٹھ اور عزیزآباد میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ رات گئے پولیس اور رینجرز کی جانب سے عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس میں پولیس اور رینجرز کی خواتین سرچرز نے بھی حصہ لیا۔ ادھر رضویہ تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر ایک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزموں سے دو پستول موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔