Sunday, April 28, 2024

کراچی بھر کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا آئسولیشن وارڈ بھر گئے

کراچی بھر کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا آئسولیشن وارڈ بھر گئے
June 4, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی بھر کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں کورونا آئسولیشن وارڈ بھر گئے جبکہ نجی اور فلاحی اسپتالوں نے مزید مریض داخل کرنے سے ہی انکار کردیا جس کی وجہ سے مریضوں اور تیمارداروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ سرکاری اسپتالوں کے آئسولیشن وارڈ مریضوں سےبھر گئے۔ نجی اسپتالوں نےبھی مزید مریضوں کو داخل کرنےسے انکارکردیا۔ کوروانا وائرس کا شکار ہونے والےنئے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔۔ مریض اور ان کےتیماردار ایک اسپتال سےدوسرے اسپتال دھکےکھانےپر مجبور ہیں۔ نئے مریضوں کا نہ سندھ حکومت ساتھ دےرہی ہے اور نہ ہی  نجی اسپتال خیال کررہےہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں کوروناوائرس  کے ٹیسٹ کروانا بھی انہتائی دشوار ہوگیا۔ ایک طرف سرکاری اسپتالوں میں کورونا ٹیسٹٹ کروانا دشوار ہوگیا دوسری جانب نجی اسپتال ہرطرح کے مریضوں کو کورونا کا مہنگا ٹیسٹ کروانے کا کہتے ہیں۔ مریضوں اور تیمارداروں نے مطالبہ کیا ہےکہ اسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش بڑھائی جائے اور نجی اسپتالوں میں بھی کورونا ٹیسٹ مفت کرنے کی سہولت دی جائے۔