Wednesday, April 24, 2024

کراچی : بھتہ خوری کے الزام میں چار مجرموں کو دس دس سال کی قید کی سزا

کراچی : بھتہ خوری کے الزام میں چار مجرموں کو دس دس سال کی قید کی سزا
July 31, 2015
کراچی(92نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت  میں دو مختلف مقدمات میں  بھتہ خوری کے الزام میں  چار  مجرموں کو دس دس سال قید کی سزا سنادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت   نے   بھتہ خوری کے الزام  ثابت ہونے پر تین   مجرموں کو دس دس سال قید کی سزا سنادی ۔ مجرموں میں یاسین نیازی، نعمان اور خالد شامل ہیں تینوں  مجرموں نے 2014 میں گلشن اقبال میں امجد نامی شخص سے دو لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا۔ ایک اور مقدمے میں  انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتہ خوری کا الزام ثابت ہونے پر مجرم  ولی خان کو دس سال قید کی سزا سنادی۔ مجرم  نے تھانہ مومن آباد کی حدود میں شہری سے 50 ہزار روپے بھتہ وصول کیا تھا۔