Sunday, September 8, 2024

کراچی : بھتہ خوری کیلئے خون آلود کفن بھیجنے والا گروہ گرفتار

کراچی : بھتہ خوری کیلئے خون آلود کفن بھیجنے والا گروہ گرفتار
January 23, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں پولیس نے بھتہ خوری کے لیے خون آلود کفن بھیجنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار بھتہ خوروں کا تعلق لیاری گینگ وار گروپ سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھتہ خوری کے لیے ملزم خطوط‘ موبائل فونز کے بعد خون آلود کفن بھی استعمال کرنے لگے۔ تاجروں کو ہراساں اور دہشت زدہ کرنے والے تین رکنی بھتہ خور گروہ کو ایس آئی یو اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کاررروائی میں ماڑی پور سے گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھتہ خور سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ گرفتار بھتہ خوروں کے قبضے سے خون آلود کفن‘ اسلحہ اور بھتے کے لیے استعمال ہونے والے موبائل ٹیلی فونز برآمد کرلیے گئے۔ khi arrest1 khi arrest2 khi arrest3 khi arrest4