Friday, May 3, 2024

کراچی ، بھاری بھرکم اسکول بیگ سے بچوں کو ریڑھ کی ہڈی اور دیگر مسائل کا سامنا

کراچی ، بھاری بھرکم اسکول بیگ سے بچوں کو ریڑھ کی ہڈی اور دیگر مسائل کا سامنا
May 11, 2018
کراچی (92 نیوز) ننھےننھے کاندھوں پر وزن سے زیادہ کتابوں کا بوجھ اٹھانے کے باعث بچوں کو ریڑھ کی ہڈی اور دیگرمسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اساتذہ کہتے ہیں بچوں پر  سے کتابوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے  تمام اسکولوں کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ عباسی شہید اسپتال میں گزشتہ ایک سال کے دوران درجنوں اسکول جانے والے چھوٹے بچے ریڑھ کی ہڈی اور دیگرمسائل کے ساتھ رپورٹ ہوئے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ننھے ذہنوں پر محض کتابوں کا بوجھ ڈالنے بجائے  بہتر تعلیم دی جائے تو وہ مستقبل میں  ملک و قوم کے لیے اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔