Thursday, March 28, 2024

کراچی : بھارتی ایجنسی ،را، نے جنوبی افریقہ میں پاکستان کیلئے نیا سیٹ اپ قائم کردیا ، انیس الحسن نیا کمانڈر تعینات

کراچی : بھارتی ایجنسی ،را، نے جنوبی افریقہ میں پاکستان کیلئے نیا سیٹ اپ قائم کردیا ، انیس الحسن نیا کمانڈر تعینات
May 2, 2016
  کراچی(92نیوز)بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی  نے جنوبی افریقا میں پاکستان کے لیے نیا سیٹ اپ قائم کرکے انیس الحسن کو نیا کمانڈر تعینات  کردیا ہے  انیس الحسن کی تصویر نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلی۔ تفصیلات کےمطابق بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ، را ،پاکستان کے خلاف بدستور سازشوں میں مصروف ۔ مشن صرف ۔ ایک ۔ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی  میں حالات بگاڑنا ۔ جنوبی افریقہ میں پرانے مہروں کے گرد شکنجہ سخت ہوا تو  را  نے نیا سیٹ اپ قائم کردیا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں امن وامان خراب کرنے کے لیےجنوبی افریقہ میں انیس الحسن کو نیا کمانڈر مقرر کردیا ہے ۔ اس نئے بھارتی ایجنٹ نے حال ہی میں کینیڈا میں اہم شخصیات سےملاقاتیں کرکے نئی حکمت عملی طے کی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نے کراچی کے امن وامان کو تباہ کرنے کےلیے نئی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جنہیں اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی حساس ادارے بھی بھرپور چوکنے ہیں دشمنوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے۔ انیس الحسن کی اپنے آقاؤں سے ملاقات کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد  را کے ہرکاروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ۔