Wednesday, April 24, 2024

کراچی : بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا

کراچی : بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا
April 28, 2016
  کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے مومن آباد میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو چھری کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا  پولیس نے ملزم  کو گرفتار کرلیا والد نے  قانونی کارروائی کرنے  سے انکار کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے  مومن آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات بھائی نے بہن کو غیرت کے نام پر چھری کے پے در پے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ۔ ستم کی انتہا تو یہ کہ ملزم نے سترہ  سالہ بہن کو شدید زخمی حالت میں گھر کے باہر لٹادیا ۔ وہ تڑپتی رہی اور سفاک بھائی اس کی موت کا انتظار کرتا رہا ۔ پولیس کو خبر ہوئی  حیات خان کو گرفتارکرلیا گیا لڑکی کو اسپتال پہنچایا گیا مگر تب تک دیر ہوچکی تھی ملزم مانتا ہے کہ اس نے غلط کام کیا مگر اسے اپنے کیے پر پشیمانی نہیں ۔ دوسری جانب مقتولہ کے والد نے اپنے بیٹے کو غیرت مند قرار دیتے ہوئے کسی بھی قانونی کارروائی سے منع کردیا ہے ۔ لڑکی کے والد کے انکار کے بعد  مومن آباد تھانے میں ایس ایچ او کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔