Friday, April 26, 2024

کراچی ، بچی سے زیادتی کے الزام میں سوتیلا باپ گرفتار

کراچی ، بچی سے زیادتی کے الزام میں سوتیلا باپ گرفتار
December 18, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں گلستان جوہر پولیس  نے  بچی سے زیادتی کےالزام میں سوتیلا باپ گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم اسلم نے 10 سالہ بچی سے زبردستی کی کوشش کی۔ دوسری جانب  پاک کالونی  سے3ملزم گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔ رات گئے گلستان جوہر میں اسلم نامی سوتیلے باپ نے 10 سالہ کمسن بچی سے زیادتی کرنے کی کوشش کی ،جس پر بچی نے شور مچایا،علاقہ مکینوں نے بچی کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کمسن بچی کے  ساتھ زیادتی کرنے والے سوتیلے باپ اسلم کو فوری حراست میں لیکر گلستان جوہر تھانے منتقل کیا۔پولیس کے مطابق ملزم اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کرلیا گیاہے۔ دوسری جانب پاک کالونی پولیس کی پاک کالونی برج پر دوران اسنیپ چیکنگ کارروائی تین ملزمان گرفتارکر لئے گئے۔ ملزم راشد،مزمل اور محسن کے قبضے سے تین پستول اورمسروقہ سامان برآمدکرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان  ماضی میں بھی جرائم کی وارداتوں میں گرفتار ہو چکے ہیں۔