Sunday, May 19, 2024

کراچی : بوٹ بیسن کے قریب ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی

کراچی : بوٹ بیسن کے قریب ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی
September 24, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کی کمرشل عمارت میں آتشزدگی سے  نجی ریسٹورینٹ سمیت دیگر دفاتر میں موجود سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا ۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بوٹ بیسن کے نجی ریسٹورینٹ میں صبح آٹھ بجکر  پچپن منٹ پر لگنے والی آگ نے ریسٹورینٹ کو لپیٹ میں لے لیا ۔ ابتدائی طور پر ایک فائر ٹینڈر پہنچا اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا ۔ تاہم آگ کی شدت دیکھ کر مزید 5 فائر ٹینڈر اور ایک سنارکل منگوانا پڑا۔

 بلآخر ڈیڑھ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیاجس کے بعد کولنگ کا عمل کافی دیر تک جاری رہا ۔

 آتشزدگی کے باعث نجی ریسٹورینٹ کی پہلی اور دوسری منزل پر دفاتر میں موجود فرنیچر اور دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔