Tuesday, April 23, 2024

کراچی : بنک ڈکیتیوں میں ملوث گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

کراچی : بنک ڈکیتیوں میں ملوث گروہ سرغنہ سمیت گرفتار
June 10, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی پولیس کوایک اورکامیابی مل گئی،سی سی ٹی وی فوٹیجزسےبنک ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتارکرلیاگیا۔ ذرائع کاکہناہےکہ  ملزموں نے گذشتہ ماہ منظور کالونی میں نجی بنک میں ڈکیتی کرکے ستاون لاکھ روپے لوٹے تھے اورلوٹی گئی رقم تحریک طالبان پاکستان کو وزیرستان بھجوائی تھی۔ ملزموں نے یہ  رقم الآصف اسکوائر میں قائم حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک کے ذریعے بھجوائی ۔ پولیس نے بنک کی  سی سی ٹی وی فوٹیجز کی  مدد سے ملزموں کا سراغ لگایا  اور ایک چھاپہ مارکارروائی کے دوران  ڈکیتی میں ملوث گروہ کوسرغنہ سمیت گرفتار کرلیا ۔ ملزموں  کے سرغنہ کی شناخت ظفر کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے ہے۔