Friday, May 17, 2024

کراچی ، بلی کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

کراچی ، بلی کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
February 8, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کی سٹی کورٹ نے بلی کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی میں بلی کے قتل کا انوکھا کیس آیا۔ شہری فائق جاگیرانی نے بلی کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔ بتایا کہ ڈیفنس میں یکم فروری کو خاتون نے بلی کو گاڑی تلے کچل دیا تھا۔ حادثے میں بلی زخمی ہو گئی تھی۔ خاتون کو کہا کہ بلی کو اسپتال لیکر جاؤ لیکن خاتون نے منع کردیا اور بلی دم توڑ گئی۔ شہری نے بتایا کہ اس نے پولیس سے رابطہ کرکے بلی کے قتل مقدمہ درج کروانا چاہا لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ شہری نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس اور عدالت جانوروں کے تحفظ فراہم کرنے اور ان کے حقوق کےلئے اقدامات کرے۔ عدالت نے شہری کی درخواست پر خاتون کے خلاف بلی کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ مقدمہ درج کرکے مکمل تحقیقات کی جائے۔