Tuesday, April 30, 2024

کراچی: بلوچ کالونی ڈاکوئوں کی جنگ، ڈکیتی واردات کی سی سی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول

کراچی: بلوچ کالونی ڈاکوئوں کی جنگ، ڈکیتی واردات کی سی سی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول
October 16, 2015

کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کا علاقہ بلوچ کالونی ڈاکوؤں کی جنت بن گیا۔ منگل کے روز اسی علاقے میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی۔

کراچی کی مصروف ترین شارع فیصل سے ملحقہ بلوچ کالونی میں سورج ڈھلتے ہی ڈاکو راج لگ جاتا ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی جس میں دو افراد سڑک پر کھڑے ہیں، ان میں سے ایک نوٹ گن رہا ہے۔ چند منٹ میں ہی وہ ہوا جو اس کے وہم وگمان میں نہ تھا۔

کہیں سے موٹرسائیکل پر سوار دو ڈاکو آئے۔ ان میں سے ایک پستول لہراتے ہوئے شکار پر جھپٹ پڑا۔ شہری نے خود کو بچانے کی کوشش کی مگر تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ ایک منٹ سے بھی کم عرصے میں ڈاکوؤں نے شہری کو پچاس ہزار روپے سے محروم کر دیا۔