Thursday, April 25, 2024

کراچی : بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج ہوگا

کراچی : بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج ہوگا
May 11, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کےبلدیاتی انتخاب میں عوام کےووٹوں سےمنتخب نمائندےاپنےنمائندوں کا انتخاب کریں گے،بلدیاتی انتخاب کےدوسرےمرحلےکا آغازآج ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق عوام کےووٹوں سےمنتخب نمائندےآج چھالیس یونین کمیٹیوں اور انیس یونین کونسلزمیں مخصوص نشستوں پرنمائندوں کاانتخاب کریں گےجبکہ ایک سوتریسٹھ یونین کمیٹیوں اورانیس یونین کونسلزپرامیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکےہیں۔ کراچی کی ہریونین کمیٹی اور یونین کونسل میں مزیدپانچ نمائندوں کوشامل کیاجائےگا، جس میں دوخواتین ایک یوتھ ایک لیبر اور مینارٹی ہوگا،ضلع وسطی اورکورنگی میں ایک  ایک یونین کمیٹی جنوبی میں گیارہ شرقی میں دس غربی میں چودہ اورملیرمیں نو یونین کمیٹیوں اور انیس یونین کونسلز میں بھی مخصوص نمائندوں کاانتخاب ہوگا۔ ووٹ ڈالنےکا الیکٹورل کالج چھ نمائندوں چیئرمین وائس چیئرمین اور چارکونسلرز پر مشتمل ہوگا،ووٹنگ کیلئےمتعلقہ ریٹرننگ افیسرزاپنی اپنی یونین کمیٹیزمیں نمائندوں کو جمع کریں گے نمائندوں کوباقاعدہ بیلٹ پیپر فراہم کیا جائےگا،وائٹ بیلٹ پیپرپرامیدوارکا نام تحریرہوگا، عوامی نمائندےامیدوار کےنام کےآگےصحیح کا نشان لگاکر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مخصوص نشستوں پر ہونےوالےانتخاب میں چھ ووٹوں میں زیادہ ووٹ لینےوالا امیدوار کامیاب قرار پائےگا،غیرحتمی اورغیرسرکاری فیصلہ موقع پرہی سنادیا جائےگا۔