Saturday, April 20, 2024

کراچی: بلدیاتی انتخابات، الزامات کا بازار گرم، الیکشن نہیں تماشا ہو رہا ہے: حافظ نعیم الرحمن، مینڈیٹ کے باوجود اختیارات حاصل نہیں: خالد مقبول صدیقی

کراچی: بلدیاتی انتخابات، الزامات کا بازار گرم، الیکشن نہیں تماشا ہو رہا ہے: حافظ نعیم الرحمن، مینڈیٹ کے باوجود اختیارات حاصل نہیں: خالد مقبول صدیقی
December 5, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران الزامات کے بھی ڈھیر لگ گئے۔ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم لرحمن کہتے ہیں بلدیاتی الیکشن نہیں تماشا ہو رہا ہے، دھاندلی کی گئی تو آواز اٹھائی جائیگی۔ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی کا مینڈیٹ رکھنے کے باوجود اختیارات نہیں ہیں۔ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران الزامات کا بازار خاصا گرم ہے۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت ساری جگہ پر سامان نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن نااہل ہے کراچی میں بلدیاتی الیکشن نہیں تماشا ہو رہا ہے۔ الیکشن کے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ دوسری طرف ایم کیوا یم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات مالی، انتظامی طور پر آئین کے مخالف ہیں۔ کراچی میں اٹھاون فیصد مینڈنیٹ رکھنے باوجود اختیارات نہیں ہیں۔ ادھر ایم کیو ایم حقیقی کے آفاق احمد کا کہنا ہے کہ کراچی کے لوگ بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلر سے نجات چاہتے ہیں، دھاندلی ہو گی تو الزام بھی لگے گا۔ بائیکاٹ کر کے بیٹھ جانا مسئلے کا حل نہیں۔