Friday, March 29, 2024

کراچی: بلدیاتی الیکشن کے نتائج کا سرکاری اعلان، متحدہ قومی موومنٹ ایک سو چھتیس نشستوں کے ساتھ فاتح

کراچی: بلدیاتی الیکشن کے نتائج کا سرکاری اعلان، متحدہ قومی موومنٹ ایک سو چھتیس نشستوں کے ساتھ فاتح
December 8, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے نتائج کا سرکاری اعلان کر دیا گیا۔ متحدہ قومی موومنٹ نے ایک سو چھتیس نشستیں جیت کر میدان مار لیا ہے۔ مسلم لیگ ن شہر قائد کی دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی۔ ریٹرنگ افسروں کی جانب سے چھے اضلاع کی دو سو چار نشستوں کے نتائج جاری کیے گئے۔ ایم کیو ایم نے اپنے سیاسی مرکز کو مضبوط بناتے ہوئے ایک سو چھتیس نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ مسلم لیگ ن نے کراچی میں حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انیس سیٹیں جیت کر دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار سترہ نشستوں پر کامیاب ہوئے۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی اتحاد کے باوجود صرف سولہ سیٹیں لے سکیں۔ پی ٹی آئی نے نو اور جماعت اسلامی نے سات نشستیں جیتیں۔ جے یو آئی ف نے دو اور اے این پی نے ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی جبکہ بارہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔