Monday, May 13, 2024

کراچی بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی منصوبوں میں 18 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں

کراچی بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی منصوبوں میں 18 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں
July 8, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی منصوبوں میں 18 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنےآئی ہیں،آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جمع کرائی گئی رپورٹ میں  بےقاعدگیوں کا انکشاف  ہوا۔

بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی منصوبوں میں 18 ارب روپے کی مالی بےضابطگیاں  سامنے آگئیں ، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں اہم  انکشافات سامنے آگئے ۔ بتایاگیاکہ بلدیاتی اداروں نے 15 ارب 67 کروڑ کے کاموں کا ٹھیکہ بغیر ٹینڈر کے دیا ، کے فور منصوبے کا 15 ارب 65کروڑ کا ٹھیکہ بغیر ٹینڈر کے دیا گیا۔

کے فور منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے دو ارب 34 کروڑ ایڈوانس فنڈز بھی جاری کئے ، دستاویزات کےمطابق کے ایم سی، کراچی واٹر بورڈ اور ایچ ڈی اے نے خلاف ضابطہ ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے دیے ۔

صدر ٹاؤن میں ایک کروڑ63 لاکھ روپے کے کام واٹر بورڈ حکام  بغیر ٹینڈر کے دیے ، کے ایم سی اور ایچ ڈی اے نے تقریبا 15 لاکھ سے زائد کے کام بغیر ٹینڈر کے دیے ۔