Thursday, March 28, 2024

کراچی ، بلاول چورنگی سے مہلک منشیات آئس کا سپلائر گرفتار

کراچی ، بلاول چورنگی سے مہلک منشیات آئس کا سپلائر گرفتار
December 22, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں کلفٹن زون پولیس نے بلاول چورنگی سے مہلک منشیات آئس کے سپلائر کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی کلفٹن سہائے عزیز کے مطابق ملزم نظام الدین مینگل کرولا کار میں حب چوکی سے ڈیفنس آئس سپلائی کرنے آتا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ آئس رؤف بروھی نامی منشیات فروش سے خرید کر لاتا ہوں، جس کا زہری لائن حب میں منشیات کا اڈا ہے۔ گرفتار ملزم نے پولیس کو بتایا ہے کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو آئس فروخت کرتا تھا۔ ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔