Friday, March 29, 2024

کراچی : بلاول بھٹواور آصف زرداری کے الیکشن میں حصہ لینے پر چراغ جمہوریت کی تقریب ہوئی

کراچی : بلاول بھٹواور آصف زرداری کے الیکشن میں حصہ لینے پر چراغ جمہوریت کی تقریب ہوئی
January 8, 2017

 کراچی(92نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹواورشریک چیئرمین آصف علی زرداری کے الیکشن میں حصہ لینے پرکراچی میں چراغ جمہوریت کی تقریب ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری اورشریک چیئرمین آصف علی زرداری کے الیکشن میں حصہ لینےپر نیوچالی کے علاقے میں جیالوں کی بڑی تعدادچراغ جمہوریت کی تقریب میں شرکت کے لیے کھنچی چلی آئی جس میں خٹک ڈانس کیا گیا اور روایتی طور پر لیوا رقص سے بھی جیالے کافی محظوظ ہوئے۔  شام ڈھلتے ہی نیوچالی کاعلاقہ روشنی سے منورہوگیا چراغ جمہوریت کی تقریب میں سیکڑوں دیئے جلاکرپارٹی قائدین سے وفاداری کادم بھراگیا۔۔تاج حیدر،نثارکھوڑو سمیت دیگررہنمابھی تقریب میں شریک تھے۔  مولابخش چانڈیوکہتے ہیں بلاول اورآصف علی زرداری کے الیکشن میں حصہ لینے پرمخالفین پریشان ہیں ۔ مشیراطلاعات سندھ نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنمافاروق ستارکے بیان کوبھی آڑے ہاتھوں لیا۔

چراغ جمہوریت کی تقریب کے اختتام پرآتشبازی کابھی مظاہرہ کیاگیا۔جس سے آسمان رنگ ونور سے بھرگیا۔