Friday, March 29, 2024

کراچی : بلاول بھٹو نے بلدیاتی نمائندوں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کردی

کراچی : بلاول بھٹو نے بلدیاتی نمائندوں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کردی
September 25, 2016
کراچی(92نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی کے بلدیاتی نمائندوں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت نہ کی گئی تو ہماری جگہ کوئی اور آجائے گا  پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں نے قربانیاں دیں لیکن مجھ سے زیادہ قربانیاں کسی نے نہیں دیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے وزیربلدیات سندھ جام خان شورو کوبلدیاتی نمائندوں کےسامنے کھڑاکردیااور کہا کہ یہ وزیرذمہ دارہیں صرف پیپلزپارٹی کے ہی نہیں دیگرجماعتوں کے منتخب نمائندوں کے بھی جائز کام کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جن لوگوں نے کارکردگی نہ دکھائی توان کی جگہ دوسرے کارکن لے لیں گےخراب کارکردگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی عوام کی خدمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں بے نظیر شہید کا بیٹا ہوں آپ کے درمیان آیا ہوں قیادت اورمنتخب نمائندوں نے مل کرپیپلزپارٹی کومضبوط بناناہے۔