Thursday, May 9, 2024

کراچی ، بغیرمنصوبہ بندی تجاوزات کیخلاف آپریشن وبال جان بن گیا

کراچی ، بغیرمنصوبہ بندی تجاوزات کیخلاف آپریشن وبال جان بن گیا
February 7, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں بغیر منصوبہ بندی تجاوزات کیخلاف آپریشن وبال جان بن گیا، ڈھائی ماہ بعد بھی ملبہ اٹھانے اور بحالی کا کام شروع نہ ہوسکا کراچی میں تجاوزات کیخلاف ایکشن کا ری ایکشن ہوگیا  ، تجاوزات ختم کرانے والوں نے جہاں غیر قانونی تعمیرات پر نظر ڈالی توڑ پھوڑ مچادی ۔ کراچی میں پہلے تجاوزات نے ناک میں دم کر رکھا تھا اب ملبے کے پہاڑ شہریوں کی پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں، جس سے ناصرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے بلکہ جابجا گندگی کے ڈھیر بھی لگ گئے ہیں۔ ملبہ سڑکوں پر پھیل رہا ہے جبکہ دھول کے باعث سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے۔ غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ تو کیا گیا لیکن ملبہ اٹھا نہ بحالی کا کام شروع ہوا، توڑ پھوڑ پہلے کی گئی اور سندھ سرکار سے گرانٹ کا مطالبہ بعد میں کیا گیا۔ ڈھائی ماہ بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے 20 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی ، حکام کہتے ہیں رقم موصول ہوتے ہی فٹ پاتھ بھی بنیں گے اور سڑکیں بھی ۔ آپریشن کی زد میں آنے والے ہوں یا سڑکوں سے گزرنے والے ، سب ہی کا کہنا ہے کہ  متبادل جگہوں کی فراہمی اور بحالی کے کام کی منصوبہ بندی آپریشن  سے قبل کرنی چاہیے تھی ۔ سندھ حکومت کی جانب سے 20 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری کے بعد قوی امید ہے کہ  جلد آپریشن زدہ علاقوں کی حالت میں بہتری نظر آئے گی ۔