Friday, April 26, 2024

کراچی ، برنس روڈ پر 650 دکانیں و تجاوزات مسمار کر دی گئیں

کراچی ، برنس روڈ پر 650 دکانیں و تجاوزات مسمار کر دی گئیں
November 25, 2018
کراچی ( 92 نیوز) بڑے شہر سے متعلق بڑی عدالت کےبڑے حکم پر کراچی انتظامیہ کا بڑا آپریشن جاری ہے ۔شہور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ پر 650 دکانیں و تجاوزات مسمار کر دیں ، 26 نومبر سے پارکس واگزار کرانے کیلئے گرینڈ آپریشن کا آغاز ہوگا ۔ کراچی میں تجاوزات کے خلاف مرحلہ وار آپریشن کے دوران  مشہور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ پر تین روز میں چھ سو پچاس سے زائد دکانیں اور دیگر تجاوزات مسمار کردی گئیں۔ کارروائی کے خوف سے  مکینوں کو قیمتی سامان کی فکرستانے لگی ، بعض نے ازخود تجاوزات مسمار کیں۔ ادھر تجاوزات کے بعد پارکس کلین اپ آپریشن کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ چھبیس نومبر کو ضلع وسطی، 27 نومبر لیاقت آباد، 28 نومبر گلبرگ، 29 نومبر نارتھ ناظم آباد اور 30 نومبر کو نیو کراچی میں پارکس واگزار کرائے جائیں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کو عملہ اور مشینری فراہم کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔