Thursday, May 2, 2024

کراچی: بدترین ٹریفک جام نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا

کراچی: بدترین ٹریفک جام نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا
January 3, 2018

کراچی (92 نیوز) شہرقائد میں بدترین ٹریفک جام کے واقعات نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ ٹریفک پولیس کی نفری کم ہونے اور سگنل بند ہونے سے ٹریفک جام معمول بن گیا۔

کراچی میں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں ہونا معمول بن گیا، وجوہات تو بہت سی ہیں لیکن سڑکوں پر سگنلز کی بتی گل ہونا بڑی وجہ ہے۔

اہم شاہراہوں کے پچاس مقامات پر سگنلز درست ہونے کے باوجود دستی طریقے سے ٹریفک کنٹرول کیا جارہا ہے۔

نارکارہ ٹریفک نظام اور نفری کی کمی شہریوں کے مسائل میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ مرکزی شاہراہوں اور چوک پر جس کا جہاں جی چاہتا ہے،منہ اٹھاکر گاڑی لے کر نکل پڑتا ہے۔

ٹریفک جام کی وجہ سے یومیہ بنیادوں پر کروڑوں روپے کا ایندھن ضائع ہوتا ہے۔ شہری کہتے ہیں حکومت سندھ ٹریفک کا نظام اپ گریڈ کرکے ہمیں اس اذیت سے نجات دلائی جائے۔