Friday, April 26, 2024

کراچی ، بدترین لوڈشیڈنگ نے جہاں زندگی اجیرن کر دی ، وہیں پانی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا

کراچی ، بدترین لوڈشیڈنگ نے جہاں زندگی اجیرن کر دی ، وہیں پانی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا
April 21, 2018
کراچی (92 نیوز) سوئی گیس اور کے الیکٹرک کی لڑائی میں کراچی کے شہری پس گئے۔ ایک جانب گرمی پارا چڑھارہی ہے تو دوسری جانب لوڈشیڈنگ صبر آزمارہی ہے۔ بدترین لوڈشیڈنگ نے جہاں زندگی اجیرن کر دی ہے، وہیں پانی کا بحران بھی سر اٹھارہا ہے۔ کراچی کے شہری پریشان، جائیں تو کہاں جائیں، کس کا در کھٹکھٹائیں۔۔؟ شدید گرمی میں طویل اور بدترین لوڈشیڈنگ نے جینا محال کر دیا۔ وزیراعلیٰ کا خط کام آیا نہ سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کے الیکٹرک اعلانیہ و غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے باز نہ آیا، دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ معمول بن گئی ۔ شہری کہتے ہیں سوئی گیس اور کے الیکٹرک کی لڑائی کی سزا ہمیں دی جارہی ہے۔