Thursday, March 28, 2024

کراچی: بحریہ ٹاؤن کی صفائی مہم جاری، ضلع وسطی میں 200گاڑیوں نے صفائی مہم میں حصہ لیا

کراچی: بحریہ ٹاؤن کی صفائی مہم جاری، ضلع وسطی میں 200گاڑیوں نے صفائی مہم میں حصہ لیا
March 14, 2017
کراچی (92نیوز) کراچی میں کچرے کی صفائی کے لیے بحریہ ٹاؤن کی صفائی مہم دوسرے روز بھی جاری رہی  ۔ ضلعی وسطی میں دو سو گاڑیوں نے مختلف علاقوں میں حصہ لیا۔ تفصیلات کےمطابق شہر قائد سے کچرا کو ٹھکانے لگانے کی بحریہ ٹاون کی رضا کارانہ مہم دوسرے روز بھی جاری رہی ۔ صفائی مہم کے دوسرے روز ضلعی وسطی میں گندگی اور کچرے کو ٹھکانے لگایا گیا  ۔  شہریوں کا کہنا ہے صفائی مہم کو موثر بنانے کے لیے حکومتی سطح پر ٹھوس اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ بحریہ ٹاون کی صفائی مہم ایف سی ایریا کریم آباد ، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد سمیت ضلع وسطی کے دیگر علاقوں میں جاری رہی  ۔  ضلع وسطی کے نو علاقوں میں  جدید مشینری کے ذریعے چھوٹی بڑی دو سو گاڑیوں نے صفائی مہم میں کچرا اٹھایا۔