Thursday, March 28, 2024

کراچی بحریہ اور کے پی ٹی ٹیمیں ساحل سے تیل کی صفائی کیلئے پہنچ گئیں

کراچی بحریہ اور کے پی ٹی ٹیمیں ساحل سے تیل کی صفائی کیلئے پہنچ گئیں
October 27, 2018
کراچی ( 92 نیوز)کراچی کے ساحل مبارک ولیج پر چار روز بعد پاک بحریہ اور کے پی ٹی کی ٹیمیں تیل کی صفائی کیلئے پہنچ گئیں ، پوری ساحلی پٹی پر خام تیل کی صفائی کا کام دو سے تین دن میں مکمل کرلیا جائے گا ۔ مبارک ولیج کے ساحل  پر  پھیلا ہوا بدبودار خام تیل  ساحل پر شدید آلودگی  کا باعث بنا جس سے آبی حیات کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ گئیں  ۔ پاک بحریہ، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کے پی ٹی نے  ساحل کی صفائی کا کام شروع کردیا  ، 100 سے زائد اہلکار صفائی کے کام میں مصروف  ہیں ۔ ساحل خراب کیسے ہوا، پاک بحریہ نے تحقیقات شروع کردیں  ،   وزیر ماحولیات تیمور تالپور کا کہنا ہے واقعے کا ایک دن پہلے علم ہوا  ، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی  ۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف نے بھی ساحل کی بدحالی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔