Friday, April 26, 2024

کراچی ، بجلی کی ٹوٹی تاروں سے کرنٹ لگنے سے 8 سالہ بچہ خضر جاں بحق

کراچی ، بجلی کی ٹوٹی تاروں سے کرنٹ لگنے سے 8 سالہ بچہ خضر جاں بحق
November 17, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں کے الیکٹرک کی مبینہ غفلت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ سپرہائی وے پر بجلی کی ٹوٹی تاروں سے کرنٹ لگنے سے 8 سالہ بچہ خضر جاں بحق  ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں بجلی کے تار گزشتہ شب سے ٹوٹی ہوئی تھی اور کے الیکٹرک کو متعدد بار شکایات درج کرانے کے باوجود تاروں کی مرمت نہیں کی گئی۔ کرنت لگنے سے بچے کی ہلاکت کے واقعے کا وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا ہے مجھے تفصیلی رپورٹ دی جائے کہ کس کی غفلت سے چھوٹے بچے کی جان گئی۔