Friday, April 26, 2024

کراچی ، بجلی کی عدم فراہمی پر ملیر کے مکینوں کا احتجاج

کراچی ، بجلی کی عدم فراہمی پر ملیر کے مکینوں کا احتجاج
July 3, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث ملیر کے مکینوں نے شاہراہ فیصل بلاک کر کے احتجاج کیا جس سےٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ کراچی شاہراہ فیصل پر عوام کی جانب سے  بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔اسٹار گیٹ پر بڑی تعداد میں شہریوں نے جمع ہو کر شاہراہ فیصل کو ٹریفک کے لیے بند کردیا ۔مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ احتجاج کے باعث ائیرپورٹ جانے والا راستہ ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند رہا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔ مظاہرین کے مطابق شاہ فیصل، ماڈل کالونی، رفاہ عام سوسائٹی، الفلاح، البدر سوسائٹی ، فلک ناز ویو ، موریا خان گوٹھ ، پنجاب ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ کے الیکٹرک کو شکایت کرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا جا رہا۔ تاہم پولیس اور رینجرز سے مذاکرات کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے اور روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ۔دوسری جانب ملیر کالا بورڈ پر بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج ہوا ۔ مظاہرین نے کہا 28 گھنٹے سے زائد گزر گئے ، بجلی بحال نہ ہوئی ، ملت گارڈن ، بی ایریا ، جعفر طیار ، جناح اسکوائر ، کھوکھرآباد اور سعود آباد بجلی سے محروم ہے ۔ پھر جیسے ہی متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا عمل شروع ہوا ، لوگ اپنے گھروں کو چل دیے ۔