Tuesday, April 23, 2024

کراچی ، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ، پانی کی قلت کیخلاف جماعت اسلامی کی ہڑتال

کراچی ، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ، پانی کی قلت کیخلاف جماعت اسلامی کی ہڑتال
April 27, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کی اووربلنگ اور پانی کی قلت کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سےہڑتال کی جارہی ہے۔ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ملیرکالابورڈ کے قریب شارع فیصل پر دھرنا دیا۔ مرکزی شاہراہ کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لئے بند کردئیے تاہم کچھ دیر بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر کےٹریفک بحال کروا دی۔ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے اورنگی ٹاون، بنارس، نارتھ کراچی اور لیاری سمیت مختلف علاقوں میں ٹائر جلائے۔ مظاہرین نے کہا کےالیکڑک انتظامیہ نے ظلم کی انتہا کی ہوئی ہے ، بجلی تو دیتے نہیں ہزاروں لاکھوں روپے کے بل آجاتے ہیں۔ شہرکے کچھ علاقوں میں پیڑول پمپس بھی بندہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کچھ کم ہےتاہم نجی ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق ہے ، اسکول اور دفاتر بھی کھلے ہوئے ہیں۔