Sunday, May 19, 2024

کراچی ، بجلی کا تار گرنے سے 4سالہ بچی دم توڑ گئی

کراچی ، بجلی کا تار گرنے سے 4سالہ بچی دم توڑ گئی
January 24, 2019
کراچی ( 92 نیوز) بجلی کا تار گرنےسے 4سالہ بچی  جھلس کر جاں بحق ہو گئی ، کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں بجلی کا تار گرنے سے 4 سالہ بچی کی موت کا مقدمہ ’’کے الیکٹرک‘‘  کے خلاف درج کر لیا گیا ۔  کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ بجلی تار نہیں ٹوٹا واقعہ غیر قانونی کنڈے کے باعث پیش آیا۔ زمان ٹاؤن میں بچی تین روز قبل  کرنٹ لگنے سے مری تھی ، اہلخانہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں کے الیکٹرک  کو ذمہ دار قرار دیا گیا۔ کے الیکٹرک  کا کہنا ہے کہ  بجلی کا کوئی تار نہیں ٹوٹا، واقعہ کنڈے کی تار گرنے کے باعث پیش آیا ہے ۔علاقہ مکین بھی کہتے ہیں بچی کو  کنڈے کی تار سے کرنٹ لگا۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی  حلیم عادل شیخ نے بھی بچی کے اہل خانہ  سے ملاقات  کر کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی