Saturday, April 27, 2024

کراچی ، باڑے میں آگ لگنے سے 36 بھینسیں ہلاک ہو گئیں

کراچی ، باڑے میں آگ لگنے سے 36 بھینسیں ہلاک ہو گئیں
December 18, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں باڑے میں آتشزدگی سے 36 بھینسیں ہلاک جبکہ 44 جھلس گئیں
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ مانسہرہ کالونی کے باڑے میں پیش آیا ۔ فارم کے مالک کا کہنا ہےکہ فائر بریگیڈ کے دیر سے پہنچنے کی وجہ سے کروڑوں کا نقصان ہوگیا۔
شاکر عمر کا کہنا تھا کہ بھینسوں کے باڑے میں آتشزدگی سے شہر میں دودھ کی پیداوار پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ جس کی سب سے بڑی وجہ بھینس کالونی میں انتظامیہ کے ناقص انتظامات اور فائر بریگیڈ کی آمد میں تاخیر ہے ۔