Monday, September 16, 2024

کراچی : بانسوں کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا‘ کروڑوں کا نقصان

کراچی : بانسوں کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا‘ کروڑوں کا نقصان
January 24, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے نیوسبزی منڈی میں بانسوں کے گودام میں بھڑک اٹھنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے پر بانسوں کے گودام میں رات کو آگ لگ گئی۔ شب تین بجے لگنے والی آگ ہوا تیز ہونے کے باعث پھیل گئی اور آگ نے چند منٹوں میں پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا اور ڈھائی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ تاجروں کے مطابق بانسوں کے گوداموں کے قریب چوکیداروں نے کچرے کے ڈھیر کو آگ لگائی۔ تیز ہوا کے باعث آگ نے قریبی بانسوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور چند لمحوں میں یہ آگ گودام تک پہنچ گئی جس سے ڈیڑھ کروڑ روپے کے بانس جل گئے۔