Thursday, March 28, 2024

کراچی: بارش کے بعد کرنٹ لگنے کے واقعات میں نو افراد جاں بحق، واقعات شیرشاہ، ملیر، ناظم آباد، اورنگی میں پیش آئے

کراچی: بارش کے بعد کرنٹ لگنے کے واقعات میں نو افراد جاں بحق، واقعات شیرشاہ، ملیر، ناظم آباد، اورنگی میں پیش آئے
July 24, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد کرنٹ لگنے کے واقعات میں نو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کرنٹ لگنے کے واقعات کینٹ اسٹیشن اور بلدیہ ٹاون میں پیش آئے جہاں بچے سمیت تین افراد لقمہ اجل بن گئے۔ اس سے قبل شیر شاہ، ملیر، ناظم آباد اور اورنگی ٹاؤن میں چھے افراد کرنٹ لگنے کے واقعات میں جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جنہیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔ متعلقہ حکام نے شہریوں کو شہری ٹوٹے ہوئے تاروں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے اور گھر سے باہر نکلنے میں احتیاط سے کام لینے کی ہدایت کی ہے۔