Friday, April 26, 2024

کراچی : بارش کے باعث مویشی منڈی میں بیوپاری انتظامیہ کی نااہلی کا رونا رونے لگے

کراچی : بارش کے باعث مویشی منڈی میں  بیوپاری انتظامیہ کی نااہلی کا رونا رونے لگے
August 28, 2016
کراچی(92نیوز)ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے سب کچھ جل تھل کردیا  بیوپاری انتظامیہ کی نااہلی کا شکوہ کرتے نظر آئے۔ جانوروں کی خریداری کے سودوں پر پانی پھر گیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی سپر ہائی وے پر لگنے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی  تیز ہوا اور بارش سے جل تھل ہوگئی  دو دنوں کی بارش نے تو جیسےساری منڈی کی حالت ہی بدل دی ۔ نو سو پچاس ایکڑ پر قائم کی گئی منڈی میں انتظامیہ نے پانچ وی ائی پی بلاکس سمیت چھبیس بلاکس بنائے تھے ۔ لیکن بارش کا پانی سبھی جگہ گیا اور اپنا اثر دکھاگیا ۔ گیلی زمین کی وجہ سے چارہ بھی خراب ہوا اور جانور بھی بیٹھنے سے کتراتے رہے  ۔ رہی سہی کسر کیچڑ نے پوری کردی ۔ منڈی کے افتتاح کے بعد پہلی ہفتہ وار چھٹی کو بیوپاریوں کو امید تو تھی کہ عوام کی بڑی تعداد آئے گی لیکن معاملہ خراب ہوگیا۔