Thursday, March 28, 2024

کراچی بار ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر فروغ نسیم کی رکنیت منسوخ کر دی

کراچی بار ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر فروغ نسیم کی رکنیت منسوخ کر دی
June 9, 2019
 کراچی (92 نیوز) اعلیٰ عدالت کے ججوں کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر کراچی بار کونسل نے ڈاکٹر فروغ نسیم اور اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان کی رکنیت منسوخ کر دی اور دونوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ اس سے پہلے ڈاکٹر فروغ نسیم سے سینئر وکلا نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر فروغ نسیم کا  کہنا تھا کہ  ججز کے خلاف ریفرنس سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ ان کے پاس ریفرنسز ایف بی آر سے آئے تھے جو انہوں نے دستاویزات کی تصدیق کے بعد آگے بڑھا دئیے۔ ریفرنسز پر حتمی فیصلہ سپریم جوڈیشل کونسل کو کرنا ہے۔