Monday, September 16, 2024

کراچی : بااثرافراد کی جانب سے گرائی جانیوالی سکول کی عمارت کےملبےپرکلاسیں جاری

کراچی : بااثرافراد کی جانب سے گرائی جانیوالی سکول کی عمارت کےملبےپرکلاسیں جاری
April 11, 2017
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقےسولجر بازار میں سرکاری اسکول کی تاریخی عمارت کو  بااثر ملزمان رات کے اندھیرے میں مسمار کرگئےلیکن اسکول میں دوسرے روز بھی کئی کلاس رومز میں بغیر فرنیچر کے کلاسیں جاری رہیں ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے سولجر بازار میں واقع تاریخی ورثہ جوفیل ہرسٹ کو لینڈ مافیا نے مسمار کردیا مگر اسکول کے تعلیم دوست طلبہ آج دوسرے روز بھی کڑکتی دھوپ میں ملبے کے ڈھیر پر موجود رہے ،معصوم طلبہ کہتے ہیں کہ  اسکول کی حالت جیسی بھی ہو قبضہ مافیا پورا اسکول گرادیں وہ تعلیمی عمل جاری رکھیں گے۔ ،ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی نام بھی ای سی ایل میں ڈالے گئےلیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ سیکرٹری تعلیم  اورصوبائی وزیر تعلیم نے اسکول انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ متاثرہ کلاس رومز فوری تعمیر ہوں گے مگر وہ وعدہ ہی کیا جو.وفا ہوگیا محکمہ.تعلیم کا ورکس ڈیپارٹمنٹ صرف چاردیوای تعمیر کرکے رفو چکر ہوگیا اور طلبا آج بھی بغیر چھت کے کلاس رومز میں پڑھنے پرمجبور ہیں ۔