Thursday, April 18, 2024

کراچی، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث دو غیر ملکی بینک سے گرفتار

کراچی، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث دو غیر ملکی بینک سے گرفتار
January 10, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کی صدر زینب مارکیٹ کے قریب نجی بینک  سے دو غیرملکی باشندےگرفتار کر لئے گئے ۔

دونوں مشکوک افراد روزانہ اسی برانچ میں آتے  تھے ۔ پولیس کو اطلاع کرنے پر ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا۔

ملزم اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث نکلے ۔ اسکمنگ مشینیں بھی برآمد  ہوئیں ۔

ملزمان ڈیوائس کی مدد سے رقم ٹرانسفر کرنے آئے تھے ۔ ملزمان سے مترجم کی مدد سے تفتیش جاری ہے ۔

ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر نے چائنز باشندوں کی گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دیدیا۔۔ ڈاکٹر امیر شیخ کہتے ہیں گرفتار چینی باشندے نے ایچ بی ایل کے دو سو پچاس سے زائد صارفین کے اکاونٹس سے رقم نکالی تھی۔