Saturday, April 20, 2024

کراچی : اے این ایف کی کارروائی،  ہیروئن کی سمگلنگ ناکام بنا دی

کراچی : اے این ایف کی کارروائی،  ہیروئن کی سمگلنگ ناکام بنا دی
September 6, 2016
کراچی(92نیوز)اے این ایف کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی 16کلو ہیروئن اور ساڑھے3 کلو میتھ آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق منشیات کے دونوں شمپنٹ دمام اور دبئی بھجوائے جارہے تھے،کارروائی میں ملزم بھی پکڑا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق دمام بھجوائے جانے والے شپمنٹ سے ڈیڑھ کلو ہیروئن اورساڑھے سات کلو میتھ آئس برآمد کی گئی ہے۔ جبکہ دبئی بھجوائے جانے والے شپمنٹ سے ڈھائی کلو سےزائد ہیروئن  اور ساڑھے آٹھ کلو گرام میتھ آئس بھی برآمد کی گئی۔ واضح رہےکہ  اےاین ایف نے پیر کو بھی سپر ہائی وے پر ٹرالر سے دوسو چار کلو گرام حشیش برآمد کی تھی۔