Tuesday, April 23, 2024

کراچی : اے این ایف کی کارروائی میں کروڑوں کی ہیروئن برآمد

کراچی : اے این ایف کی کارروائی میں کروڑوں کی ہیروئن برآمد
June 30, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی پورٹ ٹرسٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرکے ملائشیا اسمگل کی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی ہیروین پکڑ لی۔ تفصیلات کے مطابق انٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیم نے کراچی پورٹ ٹرسٹ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے کنٹینر میں چھپائی گئی اٹھارہ کلو ہیروین برآمد کرلی۔ اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیروئین فرنیچر میں چھپا کر ملائیشیا اسگل کی جارہی تھی،دوسری جانب کراچی کے جناح انٹرنیشنل  ایئر پورٹ پر کارروائی کرکے نائیجریا جانے والے مسافر سے ہیروئین سے بھرے 80 کیپسول برآمد کر لیے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔