Sunday, September 8, 2024

کراچی : اے این ایف کی کارروائی ،134کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

کراچی : اے این ایف کی کارروائی ،134کلوگرام سے زائد منشیات برآمد
July 11, 2016
کراچی(92نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کے علاقے سرجانی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک سو چونتیس کلو گرام سے زائد منشیات قبضے میں لے لی  ۔ کارروائی میں ایک منشیات فروش کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق  اینٹی نارکوٹکس فورس  کراچی میں منشیات کے خلاف ایک اور بھرپور کامیاب کارروائی کی ۔ خفیہ اطلاع پرسرجانی ٹاون کے عبدالرحیم بروہی گوٹھ میں منشیات سے بھرے ڈرم برامد کرلیے۔ اے این ایف حکام کے مطابق منشیات فروشوں نے کسی بھی قسم کی کارروائی سے بچنے اور منشیات کو چھپانے کے لیے منشیات پلاسٹک کے آٹھ ڈرموں میں بھری جس کے بعد انہیں علاقے میں زمین کے اندر گڑھا کھود کر چھپا دیا گیا، کارروائی میں ایک سو بتیس کلو گرام چرس اور دو کلو گرام افیون کو قبضے میں لے لیا گیا ۔ اے این ایف نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔