Monday, September 16, 2024

کراچی ایکسپو سینٹر میں ٹیکسپو نمائش جاری‘ برآمدات میں ایک ارب ڈالر اضافہ متوقع

کراچی ایکسپو سینٹر میں ٹیکسپو نمائش جاری‘ برآمدات میں ایک ارب ڈالر اضافہ متوقع
April 9, 2016
کراچی (92نیوز) پاکستانی ٹیکسٹائل کی جدید مصنوعات کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کیلئے ٹی ڈی پی اور وزارت تجارت کے زیراہتمام ایکسپوسینٹرکراچی میں ٹیکسپو نمائش جاری ہے جس سے برآمدات میں ایک ارب ڈالر اضافہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیکسٹائل سے متعلق چار روزہ ٹیکسپو نمائش کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ہے جس میں غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ ٹیکسپومیں سرمایہ کاروں کی دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ نمائش برآمدات بڑھانے میں کردارادا کرے گی۔ غیرملکی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ نمائش میں انہیں پاکستان کا نیا اور مثبت چہرہ دیکھنے کا موقع ملا۔ ٹیکسپو میں چین‘ بھارت اور سری لنکا سمیت پچاس سے زائد ممالک کے سینکڑوں غیر ملکی مندوبین پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کے گن گا رہے ہیں۔ ملکی ٹیکسٹائل دیکھنے کیلئے نو اور دس اپریل کوعوام بھی بھرپور انداز میں شرکت کر سکے گی۔