Sunday, May 5, 2024

کراچی ، ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی کتب میلہ جاری

کراچی ، ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی کتب میلہ جاری
December 23, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے ایکسپو سینٹر میں چودہواں بین الاقوامی کتب میلہ جاری ہے ، کتابوں سے دلچسپی رکھنے والے 25 دسمبر تک کتابوں سے علم کی پیاس بجھاسکتے ہیں ۔ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں چودہواں  5 روزہ عالمی کتب میلہ آب و تاب سے جاری ہے ، تیسرے دن بھی کتاب سے دوستی رکھنے والوں کا رش لگا رہا ۔ میلے میں دنیا بھر سے مختلف موضوعات پر کتابوں کے اسٹالز لگائے گئے ہیں  جہاں موجود کتب  شہریوں کو اپنی طرف کھینچ لائیں ، انٹرنیٹ کے دور میں بھی کتاب کا متبال کوئی نہیں ، اسی لئے شہریوں نے ایسی نمائش جاری رکھنے پر زور دیا ۔ بین الاقوامی کتب میلے میں 330 کے قریب اسٹال لگائے گئے ہیں ۔