Sunday, September 8, 2024

کراچی ایکسپو سنٹر میں سجی آل پاکستان میمن فیڈریشن کی نمائش میں عوام کی بھرپور شرکت

کراچی ایکسپو سنٹر میں سجی آل پاکستان میمن فیڈریشن کی نمائش میں عوام کی بھرپور شرکت
August 24, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی ایکسپوسینٹر میں آل پاکستان میمن فیڈریشن کے تحت نمائش میں عوام کا جم غفیر امڈ آیا اور جی بھر کر خریداری کی۔ تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں سجی رنگا رنگ نمائش تو شہریوں کا جم غفیر امڈ آیا۔ آل پاکستان میمن فیڈریشن کے تحت منعقدہ نمائش میں فیبرکس، ریڈی میڈ گارمنٹس، الیکٹرانک آئٹمز، ہوم اپلائنسز کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل اور سجے سنورے رکشے بھی موجود تھے۔ مرد اور خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں کےلئے بھی تفریح کا بھرپور سامان موجود تھا۔ افتتاحی تقریب میں موجود ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے نمائش کے انعقاد کو ملکی ترقی میں اہم قرار دیتے ہوئے میمن فیڈریشن کے کردار کو سراہا۔ میمن فیڈریشن کے صدر عبدالعزیز نے نمائش کو میمن برادری کی جانب سے کی جانے سماجی بہبود کی سرگرمیوں کا حصہ قرار دیا۔ آل پاکستان میمن فیڈریشن کے منتظمین کا کہنا تھا کہ عوام کی بڑی تعداد میں شرکت نمائش کی کامیابی کی دلیل ہے۔